ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں الیکٹرک شاک لگنے سے جنگلی بھینسے کی موت

منڈگوڈ میں الیکٹرک شاک لگنے سے جنگلی بھینسے کی موت

Thu, 13 Apr 2017 22:17:10    S.O. News Service

منڈگوڈ 13؍اپریل (ایس او نیوز)یہاں پرکھیت میں فصل کی حفاظت کے لئے لوہے کی باڑھ میں جوبجلی کی رو دوڑائی گئی تھی ، اس سے ایک جنگلی بھینسے کی موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بجلی چھونے سے جنگلی بھینسے کی موت کا یہ واقعہ توگرلّی دیہات میں کوبیرا راما نائک کے کھیت میں پیش آیا مگریہ بات کچھ تاخیر سے روشنی میں آئی ہے۔ کیونکہ جب رات کے وقت یہ واقعہ پیش آیا تو کوبیر انائک نے گاوں کے چار پانچ لوگوں کے ساتھ مل کر جنگلی بھینسے کوخاموشی سے اپنے کھیت میں ہی دفن کردیاتھا۔

مگر کسی طرح یہ بات گاوں کے دوسرے لوگوں کے کانوں تک پہنچی اور انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو اس کی اطلاع کردی۔محکمہ جنگلات کے افسر ان نے جائے واردات پر پہنچ کر دفن کیے گئے جنگلی بھینسے کی لاش کو جے سی بی کی مدد سے باہر نکالا۔ اس دوران پتہ چلا ہے کہ کھیت کا مالک کوبیرا نائک اور جنگلی بھینسے کو دفن کرنے میں مدد کرنے والے اس کے دیگر ساتھی گاوں سے فرارہوگئے۔ان ملزمین کی گرفتاری کے لئے محکمہ جنگلات کے افسران نے جال بچھایا ہے ۔
 


Share: